کاروار 25/جون (ایس او نیوز) کل شام تک جاری کی گئی طبی رپورٹ کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں کورونا کے 10تازہ معاملے شامل ہیں جن میں بھٹکل کی ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔
بقیہ متاثرین میں کمٹہ سے 4، ہوناور سے4 اور منڈگوڈ سے ایک مریض شامل ہے۔ ان میں سے 9مریضوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے مہاراشٹرا سے سفر کیا تھا جبکہ منڈگوڈ میں یہ مرض تبتی کیمپ میں کھانا پکانے والی خاتون کو لاحق ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تبتی کیمپ۔۲کے ہاسٹل میں دہلی سے آئے ہوئے کووڈ متاثر مریض نمبر7274سے ا س کا ابتدائی رابطہ ہوا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ہاسٹل میں فی الحال 60افراد کو کوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔
بھٹکل کی جس بچی کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے اس کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے کہ وہ مہاراشٹرا سے سفر کرکے لوٹے ہوئے خاندان سے ہے۔اب بچی کے والدین کے گلے سے تھوک کا نمونہ جانچ کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔
اسی دوران 10افراد کو صحت یابی کے بعد کاروار کے میڈیکل کالج ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔جس میں بھٹکل کا ایک 43 سالہ شخص بھی شامل ہیں، تمام دس لوگوں کے نام اس طرح ہیں:
